بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اتنی کم عمر میں اپنا اتنا نام بنا لیتے ہیں کہ دنیا انہیں جانتی ہے سوشل میڈیا کے اس تیز ترین دور میں تو یہ چیز مشکل نہیں لیکن یہ بات کچھ پرانی ہے۔ ایک ایسی ہی مثال فرانسیسی ماڈل تھائیلین بلونڈیو ہے جس کی تصویر محض 10 سال کی عمر میں دنیائے فیشن کے مشہور ترین میگزین ”ووگ پیرس“ کی زینت بن گئی۔ویب سائٹ ”وائرل نووا“ کے مطابق تھائیلین چار سال کی عمر سے ماڈلنگ کر رہی ہے۔ جب فیشن میگزین ”ووگ پیرس“ کے سرورک پر اس کی تصویر شائع ہوئی تو دنیا بھر میں اس کی دلکشی کی دھوم مچ گئی
اور اسے دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دیا گیا۔ یہ وہ میگزین ہے جس کے سرورک پر صرف دنیا کی مشہور ترین سپر ماڈلز کی تصاویر چھپتی ہیں مگر تھائلین نے محض دس سال کی عمر میں یہ مقام حاصل کر لیا تھا۔اس کی یہ تصویر سات سال قبل شائع ہوئی تھی لیکن اس کے چرچے آج تک جاری ہیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجیے