جلد بھی دوسرے اعضاء کی طرح ایک زندہ عضو ہے ۔دیگر اعضاء کی طرح یہ بھی آپ کو جینے کا احساس دلاتی ہے ۔قدرت نے انسان کی نرم و نازک جلد کو بڑا ہی حساس بنایا ہے ۔اس کا ایک ایک خلیہ موسم کی نوعیت اور شدت کو محسوس کرتا ہے اور جسم کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے میں جلد اہم کردار ادا کر تی ہے لیکن جب جسم کو مناسب غذا نہیں ملے گی اس کے مختلف حصے اپنا کام مناسب طریقے سے سر انجام نہیں دے سکیں گے ۔
Open Pores یعنی کھلے مسام ہماری جلد اور صحت میں اہم کردار ادا کر تے ہیں، خصوصاً چہرے کے مسام! یہ مسام (Pore) چہرے کو تروتازہ اور نرم رکھتے ہیں۔ اگر یہ مسام زیادہ کھل جائیں تو پھر جِلدی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔کھلے مساموں والی جلد کو اسفجی کہتے ہیں۔ کھلے مسام سے نجات پانے کیلئے زبردست 4 نسخے پیشِ خدمت ہیں۔
نسخہ نمبر1:
کیلا : تہائی حصہ (مسلا ہو ا)
کچا دودھ : تین کھانے کے چمچ
شہد : ایک کھانے کا چمچ
ترکیب و طریقہ استعمال:
تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں تین مرتبہ لگائیں۔اس سے آپ کے کھلے مسام بند ہو جائیں گے اور چہرہ خوبصورت اور نرم و ملائم ہو جائے گا۔
نسخہ نمبر2:
مکئی کا آٹا : ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل : ایک چائے کا چمچ
پیپر مِنٹ آئل : دس قطرے
ادرک : 1/2چائے کا چمچ
لاہوری نمک : 1/4چائے کا چمچ
لنکو مائیسین لوشن : 10قطرے
تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے کریم بنا لیں اور روزانہ چہرے کا مساج کریں۔آپ کے چہرے کے بلیک ہیڈز،اوپن پورز اور ایکنی ختم ہو کر چہرہ صاف و شفاف ہو جائے گا ۔
نسخہ نمبر3:
چنبیلی کے پھول یا گل یاسمین : 1/2کلو
لاوینڈر کا تیل : 30گرام
لیمن : ایک عدد چھلکے کے ساتھ
عرق گلاب : حسب ضرورت
تمام چیزوں کو مکس کر کے فریج میں رکھ لیں ،روزانہ چہرے پہ لگائیں ۔اس کے علاوہ وٹامن سی کے دس کیپسول لے کر کسی اچھے موئسچرائزنگ لوشن میں ملا کر روئی کی مدد سے روزانہ چہرے پہ لگا کر مساج کریں ۔چہرے پر تازگی آئی گئی اور زیادہ کھلے ہو ئے مساموں کو بند کر تا ہے۔ ان تمام حصوں کے ساتھ ساتھ چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونا معمول بنا لیں۔انشاء اللہ بہت جلدی اپنے مسائل پر قابو پا لیں گے۔
نسخہ نمبر4:
مسام اگر سوراخوں جیسے نظر آتے ہوں تو ایسی صورت میں چہرے کو کسی چیز سے رگڑ کر نہ دھوئیں ۔آپ دن میں چہرے پر ٹماٹر کا گودا دو سے تین مرتبہ لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد سادہ پانی سے منہ دھوئیں۔ کھلے مساموں سے نجات حاصل ہو گی۔ چہرے پر رونق آئے گی۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی