امی ہوش میں آئے تو انہیں ۔۔ مریم نواز نے کیا تلقین کی

امی کو جب ہوش آجائےتو انہیں مت کہنا کہ ہم جیل میں ہے بلکہ ان سے کوئی بہانہ بنا لینا ۔ اور ان کا خوب خیال رکھنا ۔ یہ بات معروف کالم نگار عرفان صدیقی نے اپنے کالم میں لکھی ۔ نواز شریف کے ساتھ لندن سے واپسی میں یہ بھی موجود تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں خوب افواہیں چلیں ۔ کسی نے کہا کہ نواز اس وقت ابو ظہبی کے محل میں ہے اور حکام کے ساتھ کوئی خصوصی بات چیت میں مصروف ہے ۔

جب کہ کسی نے کہا کہ جب تک پاکستان سے او کے نہیں ہوتا ہم نہیں جائے گے ۔ لیکن نواز شریف اس وقت ان سب باتوں سے بےنیاز ہو کر اپنے بچوں کے ساتھ فون پر مصروف تھے ۔ انہوں نے اپنے بچوں سے کہا کہ اپنی ماں کا خاص خیال رکھنا اور اپنا ٹائم ٹیبل بنا کر ان کے پاس رہنا اور اگر انہیں ہوش جائے تو انہیں ہر گز نہیں بتانا کہ ہم جیل میں ہے ۔ بلکہ ان سے کوئی اور بات کہ دینا ۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے آنے سے پہلے ان کی اہلیہ کو کچھ دیر کے لئے ہوش آیا تھا ۔ جس کے بعد ان کی بے ہوشی پھر سے طاری ہوگئی ۔ جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے میں ہیں ۔اسی وجہ سے کئی ہفتوں سے ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں