دنیا میں انسانی آبادی بڑھنے کی وجہ سے کئی سارے مسائل پیدا ہوئے ہیں جس میں سے ایک مسئلہ ٹرانپورٹ کا ہے ۔ جیسے ٹریفک کا رکنا ، گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ حادثات وغیرہ شامل ہے ۔ اور اس پر مستزاد یہ کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کی اپنی گاڑی ہو جس سے زیادہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں
لیکن ایک نئی کمپنی نے حال ہی میں ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں گاڑیاں اپنی ساخت روڈ کی مناسبت سے بدل لے گی اور اس میں مسافروں کی تعداد بھی زیادہ ہوگی ۔ Gyroscopic دراصل ایک ایسی گاڑیوں پر مسشتمل ادارہ ہے جس میں گاڑیوں کے ٹائر کے بجائے طویل پاؤں ہونگے
جو کہ کسی بھی جگہ پر انسانوں کی طرح اپنا رخ بدل سکے گی ۔ تا کہ کسی بھی علاقے اور روڈ کی مناسبت سے خود کا توازن برقرار رہ سکے یہ گاڑیاں اوپر ہی رہے گی ۔ جس کی وجہ سے روڈ پر چلنے والی عام گاڑیوں کا بہاو متاثر نہیں ہوگا ۔ اور مسافر بھی اپنا سفر آرام سے کر لیا کریں گے اور روڈ پر جگہ بھی مناسب ہوگی ۔
ٹرانسپورٹ کا یہ نظام باقاعدہ طور پر آزمایہ جا چکا ہے اور اس کی باقاعدہ شروعات بھی جلد ہونے والی ہے ۔ ان گاڑیوں میں صرف سفر ہی نہیں ہوگا بلکہ مسافروں کی سہولت کے لئے نائی ، سویمنگ پول ، شاپنگ سینٹر بھی ہونگے تاکہ سفر زیادہ سے زیادہ آرام دہ ہو۔