پاکستانی لندن میں ایون فیلڈ پر قبضہ کرنے پہنچ گئے

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نیب کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپارٹمنٹ کو پاکستانی ملکیت قرار دیا ۔جس کے بعد لندن میں موجود پاکستانی وہاں جمع ہونے لگے اور گونواز گو کے نعرے لگائے اور انہوں نے وہاں موجود لو؎گوں سے کہا کہ ان کو یہاں سے نکل جانا چاہئے کیونکہ اب یہ پاکستانی حکومت کی ملکیت ہیں ۔ جس پر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ او ر پاکستانیوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

جب کہ کچھ نے وہاں اپنی پارٹی کے پرچم بھی لہرانے کی کوشش کی ۔ جب کہ کچھ لوگ کافی دیر تک میں گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر شور مچاتے رہے اس موقع پر پاکستانی میڈیا کے ساتھ وہاں کا مقامی میڈیا بھی موجود تھا ۔ جنہوں نے اس سارے منظر کو ریکارڈ کر ڈالا ۔ جب کہ وہاں موجود لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ آپ یہاں کیوں آئے ہیں تو ایک نے کہا میں اپنا حصہ لینے آیا ہوں مجھے بھی یہاں جگہ چاہئے ،۔ جب کہ ایک نے کہا کہ میں پیرس سے یہاں خاص طور پر آیا ہوں کیونکہ اب یہ پاکستان کی ملکیت ہے اس کی پراپرٹی ہے اور میں بحیثیت شہری اس کی حفاظت کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں