ایسی چیز مارکیٹ میں متعارف کروادی گئی کہ خواتین کو اب شادی کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے گی، ایسی کیا چیز ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگیوں کو شاہانہ آسائشوں سے ہمکنار کر دیا ہے وہیں یہ کئی طرح کی خباثتوں کو بھی جنم دے رہی ہے جن میں ایک جنسی روبوٹس ہیں۔ مردوں کے لیے بنائی جانے والی روبوٹ خواتین کافی عرصے سے زیربحث تھیں اور اب خواتین کے لیے بھی ایک ایسا مرد روبوٹ بنا دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں کسی مرد سے شادی کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ دیکھنے میں بالکل انسانوں جیسا دکھائی دیتا ہے اور ہر وہ کام کر سکتا ہے جواس کی مالک خواتین چاہیں گی۔

دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین ہنی مون، یہ نوجوان ہنی مون کیلئے اپنی بیگم کو کہاں لے گیا؟ جان کر ہی تمام شوہروں کے پسینے نکل جائیں گے
یہ روبوٹ روبوٹک ٹیکنالوجی کے برطانوی ماہر ایڈم کشنر کے ذہن کی تخلیق ہے۔ اس کے تیار کردہ روبوٹ کے تجربہ بھی کیا جا چکا ہے۔ اداکارہ الیس سمیلی اس روبوٹ کے ساتھ باہر گھومنے گئی اور کھانا کھایا۔ اس دوران روبوٹ نے گاڑی رکنے پر اتر کر الیس کے لیے کار کا دروازہ بھی کھولا اور کھانے کی میز پر اس کو کچھ کھانے کی چیزیں بھی پیش کیں۔ الیس کا کہنا تھا کہ ”میں نے ایڈم کو اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں تاکہ اس کے بنائے ہوئے روبوٹ کا تجربہ کیا جا سکے۔ اس روبوٹ کے ساتھ میری ملاقات حیران کن حد تک کامیاب رہی۔ اس نے میرے لیے ہر وہ کام کیا جو میں چاہتی تھی کہ میرے ساتھ باہر جانے والا کوئی بھی مرد کرے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں