کراچی میں ہونے والی ریلی میں عمران خان کو ہاتھوں میں تسبیح اور ذکر کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ تبدیلی بشری مانیکا کے ساتھ شادی کرنے کے بعد نظر آنے لگی ہے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کے بعد ان میں کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہے ، جب وہ کراچی گئے تو حساس مقامات پر ان کی انگلیوں تسبیح کے دانوں پر پھرتی دکھائی دیں ۔ جب کہ تقریر کے لئے نکلتے تو اس کےساتھ بسم اللہ پڑھ کر آتے ۔ اور نجی محفلوں کے ساتھ ساتھ دوران سفر بھی نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
بکہ انہوں اپنے دائں۔ ہاتھ کی چھوٹی انگلی مں خاص پتھروالی انگوٹھی بھی پہن رکھی ہوتی ہے ۔ جو کہ ان کی زوجہ بشری خاور مانیکا نے ان کو دی ہے ۔ یاد رہے ان کی بیوی ان کی سابقہ مرشدہ تھیں جن سے وہ مختلف وظائف لیتے رہتے تھیں ۔ شادی کے بعد انہوں نے عمران خان کو بالکل بدل ڈالا ہے اور اس وقت میڈیا میں زیادہ شور ہوا جب بیوی کی اقتدا میں چلتے ہوئے پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر چلے گئے ۔ جس کے بعد ان کے اپنے لوگوں نے بھی ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری بیوی ایک باپردہ خاتون ہے جن کا زیادہ وقت عبادات میں گزرتا ہے اور وہ ایک بہت ہی نیک اور باعمل خاتون ہے عمران خان ان کی تعریف کئی مواقع پر کر چکے ہیں