پاکستان ایمنسٹی سکیم میں سپریم کورٹ کسی قسم کا دخل نہیں کرے گی ۔ یہ وہ فیصلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو کھربوں روپوں کی آمدن ہوئی ۔ اور اس کی وجہ سے چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ معروف تجزیہ نگار کامران خان کا دعوی ۔ تفصیلات کے مطابق کامران خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے کئی فیصلے ہیں
جس کی وجہ سے انہیں عوام میں بے حد پذیرائی ملی لیکن ایک ایسا کام بھی انہوں نے کیا جس کا علم شاید لوگوں کو نہ ہو ۔ لیکن اس کی وجہ سے پاکستان کو کئی کھرب روپوں کا فائدہ ہوا اور اس کی وجہ سے چیف کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔ دراصل یہ سکیم اس بارے میں تھی کہ جو لوگ پاکستان میں رہتے ہیں لیکن مکمل ٹیکس نہیں دیتے اور نہ ہی اپنی جائیدادیں ظاہر کرتے ہیں ان کو یہ موقع دیا گیا کہ اگر وہ اپنی جائیدادیں ظاہر کر دیں تو ان کو ٹیکس کی مد میں بہت زیادہ چوٹ دی جائیں گی ۔ اس فیصلہ کا سامنا آنا تھا کہ بہت سارے لوگوں نے کھربوں کی جائیدادیں سامنے ظاہر کی اور ٹیکس ادا کیا جس کی وجہ سے پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا ملا ۔