لاہور: مون سون کی بارشوں نے ن لیگ کی پانچ سالہ کارگردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے.گزشتہ رات سے ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے پورا لاہور ڈوب گیا ہے.
ایک ہی بارش نے ن لیگ کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو پانی میں بہا دیا ہے..پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو لاہور کو پیرس کہنے پر تنقید بھی برداشت کرنا پڑتی ہے. کیونکہ جب بھی لاہور میں بارش ہوتی ہے تو پورا لاہور زیر آب آ جاتا ہے.اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لاہور کو پیرس کہتے ہیں لیکن پیرس میں بارش ہو تو یہ حالت نہیں ہوتی.تاہم اب سوشل میڈیا پر کچھ پیرس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں.تصاویر میں بارش ہونے کے بعد کی پیرس کی صورتحال کو دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرس میں بھی بارش کے بعد سڑکیں پانی سے بھر جاتی ہیں.
ایسے میں لگتا ہے کہ لاہور کو پیرس کہنے پر شہباز شریف پر کی جانے والی بے جا تنقید ہے.تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرس میں بارش کے بعد لوگوں کے گھٹنوں تک پانی آ گیا ہے. یاد رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش نے گذشتہ 38 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے. طوفانی بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے.
سڑکوں پر موجود شہریوں میں سے کچھ موٹرسائیکل بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو کچھ اپنی اپنی گاڑیوں کو دھکے لگا رہے ہیں..بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں اب تک 8 افراد کے جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں…طوفانی بارش کی وجہ سے لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئےاور شہری بجلی سے بھی محروم ہو گئے…سوشل میڈیا صارفین نے اپنے علاقوں کے زیر آب آنے نظام زندگی مفلوج ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.