آنکھوں کے گرد حلقے یا سوجن کس بات کی علامت ہیں؟

لندن(نیوز ڈیسک)ہماری کچھ عادات کی وجہ سے ہم صحت کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں جبکہ موجودہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی ہماری جلد،پھیپھڑے اور دیگر اعضاءمتاثر ہوتے ہیں۔آنکھوں کے گرد حلقے بھی انہیں میں سے ایک ہے۔


آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ رات کو دیر سے سونا یابہت زیادہ کام ہوسکتا ہے لیکن اگر یہ حلقے یا سوجن بلا وجہ ہو تو یہ ایک تشویشناک بات ہے اور آپ کو اپنے کھانے کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ماہرین چشم ک کہنا ہے کہ آنکھوں کے گرد سوزش اور حلقے اس وقت بھی پیدا ہوتے ہیں جب ہماری آنکھوں کی پتلی کے نیچے کچھ فاسد مادے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اس کی دیگر وجوہات میں سے ایک زیادہ نمک کا استعمال ہے۔اگر آپ کو بلاجہ آنکھوں کے گرد سوجن اور سوزش ہو رہی ہے تو اپنے کھانے میں نمک کم کردیں۔اسی طرح بازاری سنیکس جن میں سوڈیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

چند نسخے جو آپ کے حلقے بغیر کسی نقصانات ختم کردیں گے

ٹماٹر کا استعمال: ٹماٹر میں قدرتی اجزا شامل ہوتے ہیں ہیں جو حلقوں کو دور کرنے کے لیے بے حد مؤثر ثابت ہوئے ہیں ۔ ایک چمچہ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور اسے سیاہ حلقوں پہ لگائیں ۔ دس منٹ کے بعد دھو لیں ۔یہ عمل دن میں دو بار دہرائیں ۔ کچھ ہی دنوں میں آپ واضح فرق محسوس کریں گی۔


آلو کا استعمال : چند آلو چھیل کر ان کا رس نکال لیں پھر اسے روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگائیں ۔ دس منٹ بعد سادھے پانی سے منہ دھو لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے حلقے مدھم پڑھنے شروع ہوجائیں گے۔


ٹی بیگ : ٹی بیگ کو پانی میں بھگو لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریزر میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ اب اس ٹھنڈے ٹی بیگ کو دس منٹ کے لیے آنکھوں کے اوپررکھیں۔ چند دنوں میں ہی فرق محسوس ہونے لگے گا۔


دودھ: ٹھنڈے دودھ کو روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگائیں ۔ اس سے بھی واضح فرق نظر آئے گا ۔


کینو کا جوس : کینو کے جوس میں چند قطرے گلیسرین ملا کر حلقوں پہ لگائیں۔ یہ نہ صرف حلقوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ ان میں قدرتی چمک بھی پیدا کرتا ہے ۔


اس کے علاوہ نیند اپنے وقت پہ لینا اور دن میں آٹھ گلاس پانی پینا بھی اس کا علاج ہے ۔اگر آنکھوں میں تھکاوٹ محسوس ہو تو جو بھی کام آپ کر رہی ہیں اسے اسی وقت چھوڑ دیں ۔ زبردستی آنکھوں کو تکلیف نہ دیں ۔ان تمام باتوں پہ عمل کر کے آپ خوب صورتی کو گہن لگانے والے حلقوں سے نجات پاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں