اصلی ببر شیروں کی بیٹھک … اہم فیصلے ہوگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرکانفرنس میں انہوں نے شرکا کوبیرون ملک کے حالیہ دوروں اورپا کستان کادورہ کرنیوالے غیرملکی عہدیداروں سے ملاقاتوں پراعتمادمیں لیا – کانفرنس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال ،آپریشن ردالفساد ،خوشحال بلوچستان پروگرام اور بلوچستان میں ترقیاتی استحکام کے معاملات پرغورکیاگیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا ۔ کانفرنس میں پاک افغان سرحد پرسیکیورٹی اقدامات پربھی بات چیت جبکہ آپریشن ردالفساد خوشحال بلوچستان پروگرام کابھی جائزہ لیاگیا ۔کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کے ا ندرونی استحکام اور افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں