وہیل چیئر استعمال کرنے والی معروف سماجی کارکن منیبہ مزارے کے نام سے کون واقف نہیں ہے. منیبہ مزاری کو آرٹسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر (Motivational Speaker) ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے.
منیبہ مزاری کے سابق شوہر ، جو کہ پاکستان ائیر فورس میں فائٹر پائلٹ بھی رہ چکے ہیں، نے منیبہ مزاری کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے. شہزاد نے اس ضمن میں ضلعی ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد عدنان سے رجوع کیا. شکایت کنندہ نے عدالت سے منیبہ مزاری کے انٹرنیٹ پر وائرل بیانات کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں. میں نے منیبہ مزاری سے مذہبی رسومات کے عین مطابق 26 دسمبر 2005ء کو شادی کی. انہوں نے بتایا کہ 27 فروری 2008ء کو وہ کوئٹہ پی اے ایف میں بھرتی ہوئے.کوئٹہ سے آبائی علاقہ میں جاتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، جیکب آباد پہنچنے پر ان کی گاڑی کے سامنے اچانک ایک گدھا گاڑی آگئی اور ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں منیبہ کو کافی سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں آئیں. شہزاد نے کہا کہ ملٹری اسپتال میں میڈیکل کی سہولیات مہیا ہونے کے باوجود میں نے منیبہ کے لیے بہترین میڈیکل سہولیات کی فراہمی کی یقینی بنایا اور آغا خان اسپتال کراچی سے ان کا علاج کروایا.ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ کے باعث بد قسمتی سے وہ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہو سکیں اور زندگی بھر کے لیے وہیل چئیر ان کا مقدر بن گئی.اس حادثے کے بعد ہم دونوں کی بچہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے.
..