روشنیوں کے شہر کراچی میں اے ٹی ایم مشین سے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والا غیر ملکی گروہ ایک بار پھر سرگرم ہو چکا ہے۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق کراچی میں اے ٹی ایم مشینوں کو استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا چرانے والا غیر ملکی گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو چکا ہے اور ایف آئی اے کو موصول ہونے والی فوٹیج میں انہیں اے ٹی ایم مشین میں ڈیوائس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس گروہ کی جانب سے اے ٹی ایم مشین میں لگائی جانے والی ڈیوائس کے ذریعے مشین استعمال کرنے والے کسی بھی صارف کا ڈیٹا باآسانی چوری کیا جا سکتا ہے۔ اور جو بھی شخص اے ٹی ایم مشین استعمال کرے گا اس کا ڈیٹا مذکورہ ڈیوائس پر محفوظ ہو جائے گا۔
یہ گروہ محفوظ ہونے والا ڈیٹا بیرون ملک ارسال کر کے جعلی ڈیبٹ کارڈ تیار کرتا ہے اور پھر ساری رقم چوری کر لی جاتی ہے اور اس طریقہ سے چوروں کو پکڑنا بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
Karachi Kay Shehri Hujaye Hoshiyar, ATM Data Chori Karnay Wala Gair Mulki Giroh Sargaram.1•ATM Password Daltay Huyay Numeric Keyboard Ko Cover Krein.2•ATM Password Dalnay Say Qabal Card Enter Karnay Wali Jagah Ky Pas Baghoor Dekhlein Koi Camera Tu Nahi Laga Hua.3•Shopping Malls, Retail Outlets, Petrol Pumps, Restaurants May ATM Card Ko Apnay Samnay Swipe Karwaye.👉Is Post Ko Ziyada Sy Zyada Share Krein.
Posted by Karachi Phir Karachi Hai on Samstag, 2. Dezember 2017