گوجرانوالہ میں بھولہ ریکارڈ کی جیولری شاپ شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہو گئی ،بھولہ ریکارڈ محفوظ رہا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز سے شہرت پانے والے بھولہ ریکارڈ کی جیولری جل کر خاکستر ہو گئی ۔دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔دکان میں حادثے کے وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بھولہ ریکارڈ بھی اس حادثے میں محفوظ رہا ۔بھولہ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شئیر کیں ہیں ۔
تصاویر بھولہ ریکارڈ کی جلی ہوئی دکان کی ہیں ۔بھولہ ریکارڈ نے بتایا کہ اس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی لیکن وہ اس حادثے میں محفوظ رہا۔