انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، خواتین کو ہراساں کیے جانے اور بھتہ وصولی کے انکشاف پر عدالت نے ایف آئی اے کے افسر کو طلب کرلیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1میں دو سو سے زائد خواتین کو ہراساں کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عبدالواہاب لیڈی ڈاکٹرز کو فیس بک پر ہراساں کرتا تھا اور ان سے بھتہ بھی وصول کرتا رہا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والے میموری کارڈ اور لیپ ٹاپ کی فررنزک رپورٹ ،عدالت میں پیش کی جا چکی ہے جس کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں موجود آواز ملزم کی ہی ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر ملزم کی آواز کی تصدیق کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 28نومبر تک ملتوی کر دی۔ لیڈی ڈاکٹر ہراسمنٹ کیس میں اب تک 22گواہان اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔