قدیم زمانے میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں محفوظ رکھنے کا رواج تھا لیکن اس اہم دھات کی جگہ ملاوٹ شدہ زہریلے کیمیکلز سے تیار کردہ پلاسٹک کے برتنوں نے لے لی ہے تاہم تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں. دور حاضر میں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن ہمارے آباؤ اجداد تابنے کے برتن میں پانی رکھتے اور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں پھپھوندی لگتی ہے جب کہ پانی کا ذائقہ اور رنگ بھی تبدیل نہیں ہوتا.
ویسے تو تابنے کے برتن میں پانی جمع کرنے کا رواج ختم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر یہ پانی کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے. یہ
پانی میں موجود مضرِ صحت جراثیم اور پھپھوندی کا ازخود خاتمہ کرکے پانی کو صاف اور تازہ رکھتا ہے. تانبے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تندرست اور صحت مند جسم کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں. تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر( ٹاکسن)کو بھی بے اثر کرتا ہے. نظام ہاضمہ کو بہتر رکھے: تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونے والی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں، انفیکشن اور بدہضمی سے بچنے کے لیے مفید گھریلو نسخہ ہے. تابنا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بناتا ہے، یہ کھانے کو ہضم کرکے فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے. ماہر ڈاکٹر کے مطابق جب پانی کو تابنے کے برتن میں جمع کیا جاتا ہے تو اس میں فائدے مند اجزا شامل ہوجاتے ہیں. جو پیٹ میں کھانے کے اجزاء کو توڑ نے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں. وزن میں کمی: اگر آپ اپنا وزن جلدی ہی کم کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کرلیں. تابنے میں محفوظ
کیا گیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے. اس لیے تابنے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے. جلد کو بڑھا ہونے سے بچائے: اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی وجہ سے تانبا خلیات کو ٹوٹنے سے روکتا ہے، یہ جسم کے اندرونی اور بیرونی خلیات کو محفوظ رکھ کر بڑھاپے کی وجہ بننے والے عوامل کے خلاف لڑتے ہوئے جلد کو جوان رکھتے ہیں. زخم کوتیزی سے مندمل کرنا: تانبے میں بیکٹیریا، وائرس اور دیگر جراثیم کے خلاف خواص ہوتے ہیں . ساتھ ہی اس میں جلن ختم کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اور اسی بنا پر یہ زخم کو تیزی سے مندمل کرتا ہے. دوسری جانب تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بھی قدرے مضبوط ہوتا ہے. دل کی بیماریاں/بلڈپریشر: دل کی بیماریاں سے محفوظ رکھنے اور جان لیواء ہارٹ اٹیک کے خطرات کو کم سے کم رکھنے کا راز بھی تانبے میں پوشیدہ ہے.امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق تحقیق سے پتہ یہ بات سامنے آئی کہ تانبا جسم میں خون کی روانی کو متوازی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ دل کی دھڑکن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مضر کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے. انفیکشن سے محفوظ رکھے: تابنے میں جراثیم کو توڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اوراسی خصوصیت کی وجہ سے وہ ماحول میں باکثرت میں پائے جانےجراثیم کی دو اقسام( ای کولی) اور ایس اوری یس سے ہونے والی بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے. The post تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے
..