کچھ عرصہ قبل ڈوکلام کے علاقے میں چینی اور بھارتی افواج 73دن تک آمنے سامنے رہیں اور بمشکل یہ تنازع حل ہو پایا۔ اب چین نے ایک بار پھربھارت کو کھل کر للکار دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں وہ ڈوکلام کے علاقے میں اپنی فوج کی مناسب تعداد موجود رکھے گا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ علاقہ چین کی ملکیت ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو چیان کا کہنا تھا کہ ”ڈوکلام چین کاقطعی حصہ ہے اور اسی اصول کی بنیاد پر ہم وہاں اپنی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔“ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈوکلام کے قریبی علاقے یاتنگ میں چینی فوج کی خاصی تعدادموجود ہے جس کی وجہ سے بھارت نے بھی اس علاقے کے قریب اپنی فوج کی کافی نفری تعینات کر رکھی ہے۔