خیبرپختونخوا حکومت کے زیرانتظام لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لگی ان مختلف رنگوں کی لکیروں کا مقصد کھل کر سامنے آگیا اور آپ بھی ان کامقصد جان کر صوبائی حکومت کے گروید ہ ہوجائیں گے جس نے عوام کی رہنمائی کے لیے یہ انتہائی شاندار طریقہ اپنایا۔
ایک شہری نے اپنے فیڈبیک میں بتایاکہ ’وہ ایک مریض کیساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گیا جہاں استقبالیہ پر موجود سٹاف نے ہدایت کی کہ کمرہ نمبر10میں تشریف لے جائیں ، مذکورہ کمرے کے محل وقوع کے بارے میں استفسار پر عملے نے بتایاکہ اس سفید لکیر پر چلے جائیں، مریضوں اور ان کے ورثاءکی آسانی کیلئے یہ ایک جدید طریقہ ہے۔یہ فیڈ بیک بعدازاں تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئرکردیا۔