پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 12ربیع الاول کے موقع پر موبائل سروس بند رہے گی ،یہ قدم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاول کے موقع پر پولیس کی جانب سے کوئٹہ میں خصوصی اقدامات کئیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہربھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی جبکہ اس موقع پر موبائل سروس کو بھی بند رکھا جائے گا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس کی فضائی نگرای بھی کی جائے گی ۔یہ تمام اقدامات سیکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کئیے جا رہے ہیں ۔