اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر موٹرسائیکل سواروں کی نمازیوں پر فائرنگ۔

اسلام آبادمیں واقعہ ایف ایٹ مرکز میں امام بارگارہ پر حملہ، تفصیلات کے مطابق امام بار گاہ باب العلم مرکز اسلام آباد پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے پولیس نےفائرنگ کےواقعےکی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی۔ رپورٹ کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار امام بار گاہ کے سامنے رکے اور امام بار گاہ کے سامنے پانی کے کولر سے پانی پینے کے بہانے کھڑے ہوئے اورملزمان نے نمازیوں کے باہر نکلنے پر فائرنگ کردی اور بعد میں ملزمان فرار ہوگئےجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوئے جن کو پمزاسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کا نام سید حبدار حسین شاہ ولد سید ہادی ڈسٹرکٹ اٹک کا رہاشی ہے اور آئی بی میں نائب کنسٹیبل تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں