کولیسٹرول پر نظر رکھنے سے انسان کو اپنی صحت قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔جتنا آپ کو کولیسٹرول کا علم ہوگا اتنا آپ احتیاط کے قابل ہوجائیں گے۔ دل کے امراض میں کولیسٹرول اور دوسری چکنائیاں خون کی وریدوں میں جم جانے کی وجہ سے ان راستوں کو تنگ کر دیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے خون کے بہاﺅ میں رکاوٹ آجاتی ہے۔ ناکافی خون کے بہاﺅ سے ٹشوز میں زخم بھی ہو سکتے ہیں اور وہ مر بھی سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے انسان میں فوراً موت کا سانحہ پیش آ جاتا ہے۔ وریدوں میں چکنائیوں کے جم جانے کا عمل تیز بھی ہو سکتا ہے اور سست بھی۔ (ا) خون کا دباﺅ (۲) سگریٹ نوشی (۳) خون میں کولیسٹرول کا زیادہ ہونا (۴) وزن زیادہ ہونا (۵) زیادہ عرصہ تک ورزش سے دور رہنا۔ یہ وہ عوامل ہیں جن پر انسان کسی حد تک کنٹرول کر سکتا ہے۔ ان تمام عوامل کو دور رکھنے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض بھی ان عوامل کے ساتھ ساتھ دوسری چیزوں سے پرہیز کر کے دل کے امراض سے دور رہ سکتے ہیں۔
جدید تحقیق نے ثابت کر دیا ہے کہ دل کے امراض میں خون کا دباﺅ نمایاں کر دار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولیسٹرول اس کے اثرات بڑھا سکتا ہے۔ عام طور پر دل کے امراض ان لوگوں کو لاحق ہوتے ہیں جن کا کولیسٹرول لیول 240 ملی گرام / ڈیسی لیٹر ہوتا ہے یا اس سے زیادہ ہوتا ہے۔ بعض دفعہ اس سے کم کولیسٹرول کی موجودگی میں بھی دل کا مرض ہو جاتا ہے۔ لہٰذا لوگوں کو دل کے امراض سے بچنے کیلئے کولیسٹرول کی مقدار پر قابو پانا چاہئے اور یہ اسی صورت میںممکن ہو سکتا ہے کہ کم چکنائی استعمال کی جائے اور ورزش اور خوراک کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔ کیونکہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ کولیسٹرول کو کم کرنے سے دل کے امراض کا ریٹ کم کیا جا سکتا ہے اور مندرجہ ذیل چیزوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
(ا) ہائی ڈینسٹی ایپڈ (HDI) کا کم ہونا اور لو ڈینسٹی لیپڈ (LDI) کا زیادہ ہونا دل کے امراض میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
(۲) انسانی جسم کو ٹوٹل حرارت کا 10 فیصد کم سیر شدہ چکنائیوں سے اور 30 فیصد تمام قسم کی چکنائیوں سے حاصل کرنی چاہئے۔
(۳) وزن پر کنٹرول رکھنا۔
(۴) 300 ملی گرام یومیہ سے کم کولیسٹرول استعمال کرنا۔
(۵) چائے سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ یہ نمایاں طور پر کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔اس لئے جو لوگ چائے کے عادی ہیں وہ ابھی اسکو کم کردیں یا ترک کردیں۔
کولیسٹرول کا چارٹ
200 ملی گرام کولیسٹرول / ڈی ایل مقدار ہونی چاہئے۔
200-239 خطرے کی حد کو چھوتا ہے۔
240 سے زیادہ …….. خطرناک ہوتا ہے۔
لو ڈینسٹیلیپڈ (I.D.I) 130 ملی گرام / ڈی ایل
130-120 ملی گرام / ڈی ایل خطرے کی حد تک چھوتا ہے۔
120 سے زیادہ خطرناک ہے۔