صدر آزادکشمیر مسعود خان کو لندن میں کشمیری کمیونٹی نے ایک تعلیمی ادارے کی فنڈ ریزنگ کیلیے منعقد ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کررکھا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ تقریب کا جب اختتام قریب آیا تو پروگرام منتظمین نے پیشہ ور بھارتی رقاص خواتین کا گانے کے بجانے اور ڈانس والا شو شروع کردیا۔ مسعود خان سمیت کشمیری صحافی حضرات اور کشمیر کمیونٹی کے کئی معزیزین وہاں موجود رہے۔ تقریب میں موجود صحافی رفیق مغل کے مطابق مسعود خان نے ڈانس شروع ہوتے ہی تقریب سے تین بار اٹھنا چاہا لیکن منتظمین نے زبردستی روک دیا۔ بالاہر مسعود خان تقریب چھوڑ کر بنا کھانا کھائے تقریب سے چلے گئے۔
اس دوران *کاریگروں * نے تصاویر اور ویڈیوز بنا دیں جو آج سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کررہی ہیں۔ مجھے بتایا جائے کہ صدر مسعود خان اگر اس تماشے پر خاموش رہے تو وہاں موجود دیگر احباب تو اعتراض کرسکتے تھے؟ کیا مسعود خان خود ان رقاصوں کو لائے تھے کہ اکیلیے ان کو اس قدر نشانہ بنایا جارہا۔ ؟ میں مانتا ہوں کہ آزادکشمیر کے حکمران تحریک آزادی کے نام پر عوامی ٹیکس کے پیسے سے بیرون ممالک دورے کرتے رہتے ہیں جو اب تک تحریک تو زیادہ فایدہ نہ دے سکے۔ صدر اور وزیراعظم کو بیرون ملک دوروں کی بجائے مقامی مسایل حل کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے لیکن یہ جس طریقے سے مسعود خان کو بطور صدر آزادکشمیر ٹارگٹ کرنے کی مہم جاری ہے یہ مناسب معلوم نہیں ہوتی۔ میرا خیال ہے کہ جب ہم گھر والے اپنے کسی کی قدر نہیں کریں گے تو باہر والے ہمارے ساتھ شاید پہلے سے زیادہ برا سلوک کریں۔
مسعود خان بھی اب کاکے منے نہیں ہیں ۔انہوں نے پہلے سے دنیا دیکھی ہوئی ہے۔ انہیں اپنے منصب کے خیال سمیت کشمیریوں کے جذبات اور حساسیت کا بھی ادراک کرنا چاہیے۔ جس پروگرام میں جایں پہلے اس کا شیڈول منگوا لیا کریں۔ تا کہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دنیا بھر میں کشمیریوں اور کشمیری صدر کی تذلیل کرانے والی اس این جی او اور منتظمین کے خلاف انکوایری اور کاروائی ہونی چاہیے جنہوں نے یہ پورا ڈرامہ رچا اور آئندہ کیلیے سب کو سبق سیکھ لینا چاہیے۔
یار دوست بتاتے ہیں کہ یورپین ممالک میں اس طرح کی تقریبات میں میوزک و ڈانس وغیرہ ہونا معمول کی بات تصور کی جاتی ہے۔ یاد رکھیں ہمارا مقابلہ اس دشمن ملک ہندوستان سے ہے جس کا میڈیا ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے بہانے تلاش کرتا اور اسکی مسلح فورسز ہر روز ہمارے مظلوم کشمیریوں کو شہید کرتی اور مظالم ڈھاتی ہیں۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی