زیتون کے تیل سے حسن کو برقرار رکھئیے

زیتون کے تیل سے بالوں کی قدرتی چمک برقرار:

خشک موسم میں بالوں کی چمک کم ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی بال کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں، زیتون کا تیل نہ صرف بالوں کی چمک میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط کرتا ہے ۔

شیمپو کرنے سے 2 گھنٹے قبل بالوں میں زیتون کے تیل کا مساج کریں اور پھر گرم تولیے میں بالوں کو لپیٹ لیں، شیمپو کے بعد بالوں میں چمک اور مضبوطی واضح طور پر نظر آئے گی۔

زیتون کا تیل بطور میک اپ ریموور استعمال:

زیتون کا تیل قدرتی میک اپ ریموور کی طرح کام کرتا ہے، یہ وائپس کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند اور جلد کے لیے بہتر ہوتا ہے، خاص طورپر آئی میک اپ کو ہٹانے کے لیے بہترین ہے اور ساتھ ہی چہرے کی رنگت بھی ماند پڑنے سے بچاتا ہے۔

زیتون کے تیل سے کیل مہاسوں سے نجات:

موسم خزاں میں آلودگی کے باعث چہرے پر اکثر کیل مہاسے ہوجاتے ہیں، جو مردوں اور خواتین دونوں ہی کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل میں نمک ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگا کر ہلکا سا مساج کرلیں، پھر اسے نیم گرم پانی سے دھولیں تو یہ کیل مہاسے کم کرنے میں کافی مفید ثابت ہوگا۔

زیتون کے تیل سے ناخنوں کی خوبصورتی برقرار:

نیل پالش کو کثرت سے استعمال کرنے پر ناخنوں کی چمک کم ہوجاتی ہے، اس صورت حال میں زیتون کے تیل کا استعمال کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اگر نیل پالش کو مٹانے کے بعد کچھ دیر ناخنوں پر زیتون کا تیل لگایا جائے تو ناخن کی چمک برقرار رہے گی اور وہ پہلے سے زیادہ دلکش ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں