پنجاب پولیس انسانیت بھول گئی، انصاف مانگنے والے بزرگ جوڑے پر تشدد

ملتان میں پولیس نے بزرگ لوگوں پر تشدد کرنے کی حد کر دی ،بوڑھا شخص اپنی بیوی کے ساتھ اپنی زمین حاصل کرنے کے لئے احتجاج کر رہا تھا ۔لیکن احتجاج کرنا ہی ان بزرگ لوگوں کا جرم بن گیا ۔

میڈیا تفصیلات کے مطابق بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ میرے پاس میری زمین کے کاغذات موجود ہیں اس کے باوجود بھی میری زمین مجھے نہیں سونپی جا رہی اور اس پر قبضہ مافیہ لوگ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔پولیس اہلکاروں نے دکھے مار کر اٹھانے کی کوشش کی لیکن جب بوڑھے شخص نے ضد کی کہ میں اپنی زمین کے لئے انصاف لے کر ہی جاؤں گا تو ان بزگ لوگوں پر تشدد کرتے ہوئے اہلکار انہیں پولیس وین میں ڈال کر تھانے لے گئی ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں