بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا،سازش بے نقاب

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا جس کا اظہار پی پی پی رہنماء مخدوم امین فہیم نے اپنی زندگی میں کر دیا تھا ۔ قطری خط کی طرح اس وصیت نامے میں کوئی حقیقت ہوتی تو ظاہر ہو جاتی ۔ آصف زرداری نے چالاکی کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر بینظیر کا کارڈ استعمال کیا اور اقتدارمیں آکر ان کے خون سے بھی انصاف نہیں کیا ۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار شہدادپور میں پہلوان رند کی رہائش گاہ پر چائے پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ و دیگررہنماء بھی موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوںنے سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں مال اکٹھا کر کے سندھ کو کنگال کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی خوشحال سندھ دیکھنا چاہتی ہے۔

آصف زرداری کوسندھ میں پی ٹی آئی سے خطرہ ہے ۔ پی پی پی نے سندھ کو تباہی کے کنارے تک پہنچانے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصطفی کمال اور فاروق ستار میں اتحاد کرا کر آپس میں بنانے کی کوشش والا ایک ڈرامہ تھا ۔ دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کو بلدیہ ٹائون سانحہ میں 268 بیگناہ افراد کی جانیں یاد نہیں ہیں ۔ الطاف حسین سمیت متحدہ کے رہنمائوں کے ہاتھ بلدیہ ٹائون سانحہ کے بیگناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے ہیں ۔
الطاف حسین کو ان کی باتیں نہیں بچا سکتی ہیں۔ سندھ میں پی ٹی آئی کے جلسوں نے جیالوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء ایوب شر ، میر ملوک تالپور ، غلام مصطفی مری ، لیاقت پنھور، چوہدری نوید انجم ، مشتاق جونیجو ، منو چر گجر سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں