حمزہ علی عباسی نے بتایا ہے کہ ماہرہ کی کمر پر نظر آنے والا نشان مثانہ ختم کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے باعث پڑا. تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اداکار ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر باعث بحث بنی رہیں.
ان تصاویر میں ماہرہ خان کی کمر پر ایک نشان دیکھا جا سکتا ہے. اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ماہرہ کے کردار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشان رنبیر اور ان کے درمیان تعلقات ثابت کرتا ہے. تاہم اب اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا ایک بیان سامنے آیا ہے. حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی کمر پر موجود نشان دراصل مثانہ ختم کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے باعث پڑا. چونکہ ان کی بہن ایک ڈاکٹر ہیں اس لیے ماہرہ خان نے اس حوالے سے ان سے تبادلہ خیال بھی کیا تھا. حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں.