سعودی شہزادہ ملک سے بھاگ کر ایران جا پہنچا، یہ کون ہے؟ سب سے بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی شاہی خاندان کے رکن اور شہزادہ ترکی بن محمد اپنے چچا شہزادہ عبد العزیز بن فہد کی موت کے چند گھنٹوں بعد سعودی عرب کے روائیتی حریف ملک ایران فرار ہو نے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔


بھارتی خبر رساں ادارے” انڈیا ٹوڈے“نے شاہی خاندان کے اراکین پر سفری پابندی کے باوجود شہزادہ ترکی بن محمد کے فرار پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ترکی بن محمد نے ایران سے سیاسی پناہ بھی مانگی جو انہیں فراہم کردی گئی ہے ۔سعودی عرب میں قیاس آرائی چل رہی ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بند فہد اور شاہ فہد کے چھوٹے بیٹے کی موت اس وقت ہوئی جب انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو گرفتاری دینے سے مزاحمت کی۔


جب سعودی حکام عبد العزیز کی موت کی خبر کو مسترد کر رہی تھے تو اس وقت ایف بی آئی کے سابق اسپیشل ایجنٹ نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔


ایکسپر یس ٹربیون کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد نے دو شہزادوں کی موت کے بعد ایران جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی بنانے کا حکم دیا اور اس کمیٹی نے کئی شہزادوں کو حراست میں لےرکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں