’مجھے شادی کیلئے ایک ایسی لڑکی کی خواہش ہے جو۔۔۔‘ 37سالہ شخص نے خوابوں کی شہزادی کی تلاش کیلئے ویب سائٹ بناڈالی لیکن اس میں اپنی کیا خواہش لکھ دی؟ پڑھ کر دنیا بھر کی لڑکیوں کے چہرے لال ہوگئے

خوابوں کی شہزادی کی تلاش تو ہر نوجوان کو ہوتی ہے لیکن اٹلی کے ایک 37سالہ شخص نے اس کام کے لیے باقاعدہ ویب سائٹ بنا ڈالی ہے اور اپنی خوابوں کی شہزادی کے متعلق ایسی خواہش لکھ دی ہے کہ پڑھ کر دنیا بھر کی لڑکیوں کے چہرے لال ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایلان گلیچیو نامی اس شخص کا تعلق اٹلی کے شہر میلان سے ہے۔ اس نے My Ideal Woman Essay کے نام سے ویب سائٹ بنائی ہے جس پر اس نے ایک طرح سے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا ہے اور مطلوبہ لڑکی کے لیے معیارات بیان کیے ہیں۔

ایلان کی شرائط ہیں کہ ”لڑکی موٹاپے کا شکار نہ ہو، نوکری نہ کرتی ہو، بچے پیدا کرنے کی خواہش نہ رکھتی ہو، خدا پر یقین نہ رکھتی ہو، پیراکی کر سکتی ہو، کار اور موٹربائیک چلا سکتی ہو، میرے ساتھ مہینوں کے لیے کسی غیرآباد جزیرے پر رہنے کے لیے تیار ہو اور کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی ملک میں جا کر مقیم ہونے کے لیے تیار ہو۔“ ایلان نے ویب سائٹ پر مزید لکھا ہے کہ ”میں ایسی لڑکی کے ساتھ نباہ نہیں کر سکوں گا جو دن بھر دفتر میں رہے اور مجھے صرف رات کو ہی نظر آئے۔ میں دن کا زیادہ تر حصہ اپنی شریک حیات کے ساتھ گزارنا چاہوں گا اور اس کے ساتھ گھر میں اور گھر کے باہر آرٹس، موسیقی، کتابیں پڑھنے اورکھیل کود جیسے مشاغل کرنا چاہوں گا۔ مجھے ایسی لڑکی کی خواہش ہے جو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتی ہو، صحت بخش خوراک اور ورزش کو ترجیح دیتی ہو اور اسے لباس پہننے کا سلیقہ ہو۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں