آپ کے بال حد سے زیادہ گر رہے ہیں تو یہ گھریلو نسخہ آزمائیں جھڑے یا جھڑتے ہوئے بالوں کو گھنے اور لمبے بنائیں

سیاہ، گھنے اور چمکدار بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت دونوں کی کمزوری رہے ہیں۔ لیکن جب یہ جھڑنے لگتے ہیں تو آپ چاہے مردہوں یا عورت پریشانی کا پیدا ہوجانا فطری بات ہے۔ اس مسئلے کو عام پر پاکستان میں بالجھڑ کہا جاتا ہے ۔ لوگ اپنے بالوں کو جھڑنے سے روکنے کے لیے بہت سی پروڈکٹس آزماتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ فائدے کی بجائے اُلٹا بالوں کے جھڑنے کی رفتار اورتیز ہو جاتی ہے۔ بال جھڑ بنیادی طور پر گنجے پن سے پہلے نمو دار ہونے والی علامت ہے اگر اس کو نہ روکا جائے تو گنجا پن پیدا ہو جاتا ہے آج میں آپ کے لئے تین ایسے باکمال اور انتہائی آسان گھریلو نسخے لے کر آئی ہوں جو بغیر کسی نقصان کے فوری طور پر آپ کے بالوں کا جھڑنا بند کردیں گے یعنی بال جھڑ سے آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔

نسخہ نمبر 1۔
ملتانی مٹی50گرام
دہی30 گرام
پانی حسبِ ضرورت

ترکیب اور طریقہ استعمال:
ملتانی مٹی کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں دہی شامل کریں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور ساتھ ساتھ ہلائیں۔ یہ عمل تب تک کریں جب تک یہ پتلا سا پیسٹ نہیں بن جاتا ہے۔ اب اسے ہاتھوں کی انگلیوں یا برش کی مدد سے سر میں شیمپو کی طرح لگائیں اور اسے پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھولیں۔ اس کو ہفتے میں دوبار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنا بند ہو کر گھنے،نرم اور چمکدار ہو جائیں ہیں۔
کھوپڑی کی جلد میں موجود غدودیں آئل پیدا کرتی ہیں جو سر کی جلد پر جمع ہو کر باریک سی تہہ بنالیتے ہیں۔ اس تہہ کی وجہ سے سر کی جلد کو آکسیجن کی فراہمی بند ہو جاتی ہے جس سے جلد کی نشو ونما رُک جانے سے بال گرنے لگتے ہیں۔ ملتانی مٹی سر کی جلد کی کلینزنگ کر کے اس کی صفائی کر دیتی ہے ۔ جس سے سر کی جلد پر موجود باریک سی تہہ ہٹ جاتی ہے اورجلد کے خلیات کو صحیح طریقے سے آکسیجن ملنے لگتی ہے۔ اس سے بالوں کی بڑھوتری دوبارہ سے ہونے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو لگانے سے بلڈ سرکولیشن بھی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کو پروٹینز اور آکسیجن زیادہ سے زیادہ ملتی ہے جس سے بال تیزی سے بڑھتے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔ دہی ایک اچھا کنڈیشنر ہے جو آپ کے بالوں کو نرم اور چمکدار بناتا ہے اور اس کے علاوہ یہ خراب بالوں کو بھی صحیح کرتا ہے۔


نسخہ نمبر2:
شہد کو کسی جھوٹے برتن میں ڈال کر اس میں لیموں کے رس کو مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح 10 منٹ تک مساج کریں۔ مساج کے بعد سر کو ایسے ہی 30 منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد سر کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھولیں۔ اس مکسچر کو ہفتے مین دو دن استعمال کرنے سے کچھ ہی دنوں میں آپ کے بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔
ماحولیاتی آلودگی اور بالوں کی نگہداشت صحیح طریقے سے نہ کرنے کی وجہ سے بال کافی زیادہ خراب اور ان کی بڑھوتری ہونا بھی کم ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ ان کی جڑیں کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں جس سے سر تیزی سے بالوں سے خالی ہونے لگتا ہے۔ شہد استعمال کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں جس سے بال ضرورت کے مطابق سر کی جلد سے آکسیجن اور پروٹینز حاصل کر کے تیزی سے نشوونما پانے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہد میں موجود قدرتی شوگر آپ کے بالوں مضبوط اور نرم بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک جیسی خصوصیات ہونے کی وجہ سے بال اور بھی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ لیموں میں وٹامن C کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کی بڑھوتری کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور یہ بالوں کو چمکدار اور نرم بھی بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں