کچھ ایسی چیزیںجو دیکھنے میں عام سی لگتی ہیں لیکن در حقیقت کسی بڑی مصیبت کی علامت ہوتی ہیں جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا
اس کے نقصان کے متعلق سب سے پہلے جس ادارے نے بات کی وہ ایک مصنوعی توانائی والی خوراک بنانے کا ادارہ تھا ۔ اور اس پر انہوں نے باقاعدہ ایک ملکی سطح پر آگہی تحریک چلائی جو کہ صرف ایک اشتہار کی حد بات نہیں تھی بلکہ در حقیقت ایک اہم مسئلہ کی نشاندہی تھی ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس طرح بیٹھنے سے آپ کا نروس سسٹم خراب ہو سکتا ہے ، آپ شدید ڈیپریشن کا شکار ہو سکتے ہے۔ اور تو اور آپ کی ٹانگوں میں سوجن اور ٹیڑھا پن بھی ہو سکتا ہے ۔


پرندوں کو دانے ڈالنا
والدین کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ کسی پارک میں پرندوں کو دانے ڈالنا ایک بے حد پسندیدہ بات سمجھی جاتی ہے ۔ لیکن دارصل سائنس کی نظر میں یہ کوئی پسندیدہ بات نہیں سمجھی جاتی ۔ دراصل یہ پرندہ پورے شہر کی گلیوں کی بیماریوں کو پھیلانے کے سب سے بڑے ذرائع ہیں ۔ تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک بیماری آپ کو لگ جائے ۔ نہیں ؟ تو پھر اس عادت کو جلد از جلد ترک کر دیں ۔


غیر معیاری عینک کا استعمال
بعض دفعہ پیسے کی بچت میں ہم ایسی چیزوں کی خریداری کرتے ہیں جو کہ فائدہ کے بجائے نقصان دیتے ہیں ایسی ہی اگر کبھی عینک لینے کی ضرورت ہو تو یاد رکھیں صرف معیاری شیشے یا پلاسٹک کی خریدے کیونکہ سستے عینک آنکھ کو تیز دھوپ اور سورج کی مضر شعاعوں سے نہیں بچا سکتے اور یہ نسبت ننگی آنکھ کے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ پھر الٹرا وائلٹ شعاعوں کو اندر آنے کے بعد باہر نکلنے سے روکتے ہیں ۔جس سے نظر کی کمزوری ، آنکھ کی خرابی ، اور ممکن ہے کہ کینسر کا سبب بن جائے ۔


بہت زیادہ پانی پینا
جی ہاں بالکل بہت زیادہ پانی پینا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے ، تحقیق سے ثابت ہے کہ اگر آپ محنت زیادہ کرتے ہیں تو زیادہ پانی پئے اور اگر آپ کو گردے کا مسئلہ ہے تو اور زیادہ پئے اور دوسری صورت میں اگر پیاس ہے تو پانی پئے بغیر ضرورت کے زیادہ پانی پینا صحت کو خراب کر سکتا ہے ،۔


گرم پانی کا ٹکور
عموما جب کہی درد یا چھوٹ لگ جائے وہاں پر درد کش کے طور پر گرم یا ٹھنڈا پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔ حالانکہ بعض صورتوں میں اس سے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ۔ اس سے خون کے نکلنے کا عمل شروع ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ استعمال کے بعد سوزش ہو ۔


پاپ کارن کے لئے مائکرو اوون کا استعمال
پاپ کارن ہر دل عزیز لیکن کیا آُ جانتے ہیں کہ گرم گرم کھانے سے آپ کے لئے کتنا خطرناک ہے ؟ جی ہاں یہ ظاہر معمولی نظر آنے والی چیز ایک خاص قسم کا آئل کا مخرج ہے ۔ جب یہ گرم ہوتا ہے تو اس سے یا آئل نکلنے لگ جاتا ہے اور جسم کے اندر جانے کے بعد پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اس لئے بجائے گرم کھانے کے اس کو ٹھنڈا کر کے کھائے ۔


اپنی میز کو دسترخوان بنانا
ظاہرا آپ کے کام والی میز صاف نظر آتی ہے لیکن اس پر اگر خورد بین سے نظر دوڑائی جائے تو بیکٹیریا کا بھنڈار نظر آئے گا۔ اگر یہ ناکا فی ہے تو یاد رکھیں آپ کے ارد گرد لوگوں کو آپ کا کھانا متوجہ کر سکتا ہے ۔ آپ کو تھکاوٹ ہے آرام کی ضرورت ہے لیکن بھوک بھی ہے تو کھانا ایک ڈیوٹی بن کر رہ جائے گا ۔


شہروں میں کھلا جوتا پہننا
گرمی کے موسم ہر ایک حتی الامکان کھلے کپڑے اور جوتوں کا استعمال کرتا ہے ۔ پھر خطرہ کیسا ؟
جی ہاں ممکن ہے کہ کھلے جوتے میں آپ کا پاوں زخمی ہو جائے یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی کیڑا کاٹ لیں اور اس موسم میں تو ویسے بھی زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتا ۔

بلائی اتارا ہوا دودھ پینا
بظایر تو دونوں طرح کے دودھ میں کوئی فرق نہیں ہوتا لیکن جب بغور دیکھا جائے تو بلائی اتا را یوا دعدھ کسی کام کا نہیں ہوتا ۔ کیونکہ جب دودھ سے ملائی اتاری جاتی ہے تو اس کے ساتھ وٹامنز اور منرلز بھی نکل جاتے ہیں ۔ بہت سے کاروباری فیٹ فری ملک کا کاروبار کرتے ہیں لیکن وٹامنز کو پورا کرنے کے لئے اس میں خشک دودھ ملاتے ہیں جو کہ چکنائی کا سبب بنتا ہے اور اس سے خون گاڑھا ہوتا ہے جو دل کے دورے کا سبب بنتا ہے ۔


نشست و برخاست
اس سے مراد اس طور پر بیٹھنا یا لیٹنا جس میں جسم کے تمام اعضاء اپنی بہتر پوزیشن پر ہو ۔
کرسی ہمیشہ درمانے سائز کی استعمال کریں
بیٹنے کی جگہ کرسی کے مکمل حصہ کو نہ گھیرے
کرسی کی پچھلی ٹیک ایسی ہو جو کمر کو سیدھا رکھے
تھوڑا سا پیچے کی طرف کرسی پر کمر کو رکھیں اس سے ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہتی ہے ۔
پیٹ پر دباؤ نہ ہو اور نہ کندھ کسی ایک طرف جھکے ہوئے ہو
ٹانگ پر ٹناگ رکھ کر نہ بیٹھے
کرسی میں بیٹھ کر آرام سے حرکت کریں تا کہ ریڑھ کی ہڈی کو تکلیف نہ پہنچے
اگر بے چینی محسوس ہو تو فورا اپنی پوزیشن نہ بدلے بلکہ اپنے اعضاء کو حرکت دے تا کہ خود اپنی صحیح جگہ پر بیٹھ جائے
بیٹھنے کے دوران اپنا وزن کولہوں پر ڈالے

ایک طرف یا پیٹ کے بل لیٹنا
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ویسے سو جائے جس سے جلدی نیند آئے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ غلط انداز سے سونا صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے ۔ اگر آپ کروٹ سے لیٹتے ہیں تو ممکن ہے کہ کمر درد اور پھیھڑوں کو نقصان ہو اگر آپ پیٹ کے بل لیٹتے ہیں تو اس سے تمام اعضاء پر زبردست بوجھ پڑتا پے جو کہ نقصان دہ ہے ۔ سب سے بہترین طریقہ سیدھا لیٹنا ہے کیونکہ اس جسم کے تمام اندرونی و بیرونی اعضاء قدرتی طریقہ پر آجاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں