گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما نے سرکاری اسکول میں مجرا کرا دیا

پاکستان تحریک کے انصاف کی تبدیلی کی بنیاد ڈیرہ اسماعیل خان کے اسکول سے رکھ دی گئی ہے۔ نئے خیبر پختونخوا میں اسکولوں میں خواجہ سراؤں (خسروں) کے پروگرام ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 ڈی آئی خان میں خواجہ سراؤں کے رقص ہونے لگے ہیں۔

ڈی آئی خان میں عمران نامی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے اپنے بھائی کی شادی میرج ہال کے بجائے گورنمنٹ اسکول میں کرادی جہاں رات گئے تک خواجہ سراء ناچتے رہے اور لوگ پیسے لُٹاتے رہے۔ معیاری تعلیم کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ہیں، محکمہ تعلیم ڈی آئی خان نے تبدیلی شروع کردی ہے دن کے وقت اسکول میں پڑھائی اور رات میں محفل موسیقی اور خواجہ سرائوں کے رقص، اس کے علاوہ اگر کسی کو شادی حال نہیں مل رہا تو تھوڑی سی سفارش لڑائے اور اسکول میں شادی نپٹا دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں