اسحاق ڈار نے مستقل طور پر پاکستان کو خیر آباد کہہ دیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ کیلئے پارٹی سے نئے نام مانگ لیے

اسلام آباد (تازہ ترین اخبار۔09 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ کیلئے پارٹی سے نئے نام مانگ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے اوپر قائم ہونے والے نیب مقدمات کے بعد پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا دعوی ہے کہ اسحاق ڈار نے اب پاکستان واپس نہ آ کر بیرون ملک ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس تمام صورتحال میں وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو وزرات خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ کیلئے پارٹی سے نئے نام مانگ لیے ہیں۔ ملک کے نئے وزیر خزانہ کے نام کا ممکنہ طور پر جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا دعوی ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور لندن میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں