نواز شریف اور مولانا طارق جمیل کی ملاقات، گناہوں کی بخشش کے لیے نواز شریف کو کیا کرنے کو کہا؟

مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اتوار کو رائےونڈ میں تبلیغی اجتماع میں اجتماعی دعا میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز کومعروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے رائےونڈ تبلیغی اجتماع میں اجتماعی دعا میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ نوازشریف نے مولانا طارق جمیل کی دعوت قبول کر لی ہے۔

ن لیگ صدرنوازشریف اتوار کو تبلیغی جماعت کے رائےونڈ اجتماع میں اجتماعی دعا میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی لندن میں کینسر کا علاج جاری ہے۔کلثوم نواز کی کیمو تھراپی بھی ہوچکی ہے۔نوازشریف بھی ان کی تیمارداری کیلئے ان کے ہمراہ لندن میں مقیم تھے۔ تاہم نوازشریف کواحتساب عدالت میں ان کے خلاف دائر ریفرنسز کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان آنا پڑا۔ نوازشریف گزشتہ روز بھی پاناما کیسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواشریف تبلیغی اجتماع میں مولانا طارق جمیل کی دعوت پراجتماعی دعا میں شرکت کریں گے۔اوراپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں