علی امین گنڈاپورڈی آئی خان میں لڑکی کوبےآبروکرنیوالوں کی سرپرستی کررہے ہیں،پی ٹی آئی کی بدنامی کاباعث بننے پرعلی امین کووزارت سےہٹایا جائے۔خط کا متن
اسلام آباد (تازہ ترین اخبار۔09 نومبر2017ء): تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کوعلی امین گنڈا پورکیخلاف خط ارسال کردیا،داور کنڈی نےخط میں الزام عائد کیاہے کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کوبےآبروکرنیوالوں کی علی امین سرپرستی کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو خط ارسال کیاہے کہ علی امین گنڈاپورتحریک انصاف کی بدنامی کاباعث بن رہےہیں۔
داور نے الزام لگایا ہے کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کوبےآبروکرنیوالوں کی علی امین سرپرستی کررہے ہیں۔متاثرہ خاندان نےعلی امین گنڈا پور پرملزمان کی سرپرستی کا الزام لگایا ہے۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک علی امین گنڈا پور کو فوری طورپروزارت کے عہدے سےہٹا دیں۔دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ داورخان متاثرہ لڑکی کےرشتے دارہیں۔داور خان متاثرہ خاندان کی لڑکی سے اپنی مرضی کا بیان دلوا رہے ہیں۔ واضح رہے چند روز قبل ڈی آئی خان میں 16سالہ معصوم لڑکی کو ملزمان نے برہنہ کرکے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پورے گاؤں میں سرعام گھسیٹ کرعزت کو بھی تارتار کردیا تھا۔ جس پر پولیس کی جانب متعلقہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد قانونی کاروائی جاری ہے۔