لڑکیوں کو تیار ہونے کا بہت شوق ہوتا ہے، لیکن کافی لڑکیاں اپنی تیاری میں کچھ ایسی عام غلطیاں بار بار دہراتی ہیں جس سے نہ صرف وہ اپنی عمر سے کئی گناہ بڑی لگتی ہیں بلکہ اپنی قدرتی خوبصورتی کو بھی لات مار دیتی ہیں. اتنے زیادہ روپ سنگھار کے بعد بھی ایک چھوٹی عمر کی لڑکی آنٹی دکھنے لگ جاتی ہے!
کپڑے اپنی جسامت کے حساب سے پہنیں
کافی لڑکیاں مہنگے مہنگے کپڑے تو خرید لیتی ہیں لیکن شاید یہ بھول جاتی ہیں کے یہ کپڑے انکی جسامت پر اچھے لگیں گے بھی یا نہیں؟ کچھ لڑکیوں کو تو پتلون اور ٹی شرٹ کا اچھا کنٹراسٹ بھی نہیں کرنا آتا. لڑکیوں کو چاہیے کے فٹنگ والی شرٹ کے نیچے فٹنگ والی پینٹ پہنیں. اس کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے سائز پر بھی دھیان دینا ضروری ہے، کپڑے نہ تو آپکے جسم پر زیادہ تنگ ہوں اور نہ ہی زیادہ کھلے ہوں. بس ایک اچھا سا درمیانہ سائز ہو جو آپکے جسم پر ٹھیک سے بیٹھے.
ہر چیز ایک ہی رنگ کی نہ پہنیں
کچھ لڑکیاں اپنے جسم پر ایک ہی رنگ کے کپڑے اور جوتے چڑا لیتی ہیں. مطلب کہ قمیض، شلوار، پرس، یہاں تک کہ لپسٹک کا بھی رنگ بلکل ایک جیسا ہوتا ہے! لڑکیاں یہ غلطی بار بار دہراتی ہیں اور آپ یقین جانیے کارٹون ہی لگتی ہیں! آپکو چاہیے کے اس طرح کی غلطیوں سے پرہیز کریں اور مختلف رنگوں کا اچھا سا کنٹراسٹ بنائیں. مصلاً اگر آپ نے سفید رنگ کا جوڑا پہنا ہے تو ساتھ ہلکے بلیو کلر کا پرس اور ہاکی رنگ کے جوتے ایک دم فٹ لگیں گے. اسٹائلش اور دلکش دکھنے کے لیے ضروری ہے کے آپ اپنے جوڑے کے ساتھ کسی چمکتے دھمکتے رنگ کا انتخاب کریں بے شک وہ جوتا ہو یا پھر ہاتھ میں پکڑنے والا پرس.
کھلے ڈھولے کپڑے پہننے سے گریز کریں
اکثر کھلے کپڑوں میں لڑکیاں اپنی عمر سے کئی گناہ بڑی اور موٹی لگتی ہیں. کیا آپ واقع اپنے ساتھ یہ ظلم کرنا پسند کریں گی؟
کھلے پانچوں والی شلواریں اور پینٹیں مت پہنے
کھلے پانچوں والی پتلونوں کا ایک زمانے میں فیشن تھا مگر آج کے اس دور میں یہ اسٹائل تو بہت پرانا ہو چکا ہے. ایک زمانے میں Bell-Bottom جینز کا بہت چرچہ تھا، مگر اب ایسا بلکل نہیں. اگر آپ آج بھی ماضی کے فیشن کو اپناتی ہیں تو یہ آپکی بہت بڑی غلطی ہے. اپنے آس پاس کے ٹرینڈز کو فالو کریں، فلمی اداکاراؤں کے فیشن کو ہی دیکھ لیں اور انکے اسٹائل کو اپنانے کی کوشش کریں.
چھوٹی بچیوں والے کپڑے مت پہنیں
لڑکیوں کو اپنی عمر کے حساب سے فیشن کرنا چاہیے. یہ مت سمجھیں کے آپ 15-16 کی لڑکیوں جیسے کپڑے پہن کر اچھی لگیں گی. کپڑے اپنی عمر کے حساب سے ہی اچھے لگتے ہیں. اگر کوئی آنٹی کارٹون والی رنگ برنگی شرٹ اور چھوٹی بچیوں والے چمکیلی پینٹ پہن لیں تو آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ وہ آنٹی کیسے لگیں گی.
عینک کے فریم پر توجہ دینی ضروری
اگر آپ نظر کمزور کی وجہ سے عینک پہنتی ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کے عینک کا فریم آپکے چہرے پر سوٹ کرے، کچھ جوان لڑکیاں دادی ماں والی عینک پہن کر خود دادی ماں کی طرح دکھنا شروع ہو جاتی ہیں!
بالوں کا ہیئر اسٹائیل کونسا بتہر ہے؟
بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق عورتوں کو لمبے بال بڑی عمر میں اچھے نہیں لگتے کیونکہ اس سے وہ زیادہ بوڑھی لگتی ہیں. اگر آپکی عمر 50 سال سے اوپر ہو گئی ہے تو جوان دکھنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کے آپ اپنے بالوں کی لمبائی چھوٹی رکھیں.
بڑی عمر کی عورتیں میک اپ پر خاص توجہ دیں
جیسی ہی ہماری عمر بڑھتی رہتی ہے ہمارے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے شروع ہو جاتی ہیں اور آنکھوں کے پاس جلد لٹک جاتی ہے. ویسے تو یہ قدرتی عمل ہے جسے ہم ہر گز نہیں روک سکتے لیکن کچھ چیزوں کی مدد سے کم از کم اسے چھپا تو سکتے ہیں نا! ان تمام مسائل کا بہترین حل یہی ہے کے آپ اچھا میک اپ کریں، بیوٹی ٹریٹمنٹس کروائیں،اور ہمیشہ ہلکے رنگ کی لپسٹک لگائیں.
خوش رہیں
خوش رہنا ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے. ہمیشہ خوش رہیں، ہنستے کھیلتے رہیں، اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں