’یہ طاعون کی وباءپوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے کیونکہ اس وقت۔۔۔‘ سائنسدانوں نے تاریخ کا خوفناک ترین اعلان کردیا، جان کر پاکستانیوں کے بھی ہوش اُڑجائیں گے

ماضی بعید میں طاعون کی بیماری بہت عام تھی جس نے نسلوں کی نسلیں ختم کردیں۔ دورجدید میں میڈیکل سائنس کی ترقی کے باعث یہ بیماری ناپید ہو گئی تھی لیکن اب اس کے متعلق سائنسدانوں نے ایک بار پھر خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق طاعون کی بیماری ایک بار پھر افریقی خطے میں سر اٹھا چکی ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے کیونکہ اس وقت ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر بہت آسان ہو چکا ہے اور مسافر ایک ملک سے سے دوسرے میں اس بیماری کی منتقلی کا آسان ذریعہ بن سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر سمیت 9افریقی ملک اس بیماری کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور یہ تیزی سے افریقی خطے کے دیگر ممالک میں پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ افریقہ میں اس بیماری کے دوبارہ پھیلنے کی وجہ وہاں کے لوگوں کی وہ رسم ہے جس میں وہ اپنے آباﺅ اجداد کی قبریں کھود کر ان کے ڈھانچے باہر نکالتے ہیں اور ان کے گرد ڈانس کرتے ہیں۔ اس رسم کو ’فیمادیہانا‘ (Famadihana)کہا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کی سربراہ کرسٹین ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ ”ان افریقی ممالک میں مغرب و یورپ سمیت دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں اور اس دنوں بھی لاکھوں اس خطے میں موجود ہیں۔ یہ لوگ جب اپنے آبائی ممالک کو لوٹیں گے تو ان کے ساتھ بیماری کے جراثیم وہاں منتقل ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہو گا۔ ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں ورنہ یہ بیماری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور کروڑوں لوگ اس کا شکار ہو جائیں گے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں