”تم دونوں ماں بیٹی تو بس۔۔۔“ شاہ رخ خان کی اہلیہ نے شوہر کی سالگرہ پر ایسے متنازعہ کپڑے پہن لئے کہ خود بھارتی ہی تلملا اٹھے، دیکھ کر شاہ رخ خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے بیوی ہونے کے ناطے اپنے شوہر کے ہر اچھے برے وقت میں ان کا خوب ساتھ دیا اور ایک ماں کی حیثیت سے انہوں نے گھر کی دیکھ بھال بھی خوب اچھی طرح کی ۔ وہ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’سپرہٹ‘ ہیں اور کافی سرگرم بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بابر اعظم، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عماد وسیم کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد،پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے تشویشناک خبر آ گئی
حال ہی میں شاہ رخ خان کی سالگرہ تھی اور اس موقع پر تمام نظریں گوری خان پر ہی تھیں کیونکہ انہوں نے حیران کن طور پر متنازعہ لباس پہن رکھا تھا حالانکہ اس سے قبل وہ کبھی اس طرح کے لباس میں نظر نہیں آئیں کہ جسے دیکھ کر لوگوں کو باتیں بنانے کا موقع میسر آئے۔
ان کا لباس ہی ان کیلئے وبال جان بن گیا اور انسٹاگرام پر تصویر شیئر ہوتے ہی صارفین نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی کیونکہ ان کے خیال میں شاہ رخ خان کی بیوی ہونے کے ناطے انہیں اس طرح کے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں۔

تروشا شاہ نامی صارف نے لکھا ”یہ کیا بکواس لباس پہن رکھا“

گاﺅرو نے لکھا ”اتنے کپڑے بھی کیوں پہن رکھے ہیں، تیری عمر ہے ایسے کپڑے پہننے کی“

بنٹی نے لکھا ”اور کپڑا نہیں تھا؟“

پوروج نے لکھا ”پیسہ سر چڑھ کے بولتا ہے ماں بیٹی کے۔ کسی اور عزت دار عورت کو یہ سب کرتے نہیں دیکھا۔ کرن راﺅ اور ٹوئنکل کھنہ کو دیکھو، یہ سب توجہ حاصل کرنے والی لگتی ہیں“

سہیل نے لکھا ”اور امیروں کے پیسوں نے ان کے کپڑے اتار لئے“

پوروج نے لکھا ” لگتا ہے کہ ماں اور بیٹی میں مقابلہ چل رہا ہے کہ پہلے متنازعہ تصاویر کون اپ لوڈ کرے گا“

سہیل نے لکھا ” ایسے کپڑے کون پہنتا ہے؟“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں