سموگ ختم اور بارشیں ہی بارشیں صبح سویرے عوام کےلئے ٹھنڈی خوشخبری آ گئی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب میں سموگ،دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی، آئندہ ہفتے کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائیگی جبکہ دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔ محکمہ کے ترجمان نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ رواں ماہ ملک کے زیادہ تر علاقوںمیں نارمل سے کم بارشوں کی توقع ہے،اس دوران شمالی علاقوں میں ایک یا دو ہلکی بارشیں ہو سکتی ہیں،ترجمان نے بتایا کہ رواں ماہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں مختلف شدت کی سموگ،دھند کی صورتحال برقرار رہیگی،ترجمان نے مزید بتایا کہ نومبر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیگا تاہم دھند کے موسم میں دن کا درجہ حرارت اوسط سے کم رہیگا،ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا تاہم پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا،پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لیپٹ میں رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ ریکارڈسردی سکردو میں پڑی جہاں پر درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اسی طرح گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں