مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب سائنس، اپنی تمام تر جدت کے باوجود آج تک نہیں دے سکی۔ اب موت کے منہ سے واپس آنے والے کچھ لوگوں نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ان تمام لوگوں نے بتایا ہے کہ جب وہ حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں گئے تو انہوں نے اپنے پہلے سے مرچکے عزیزواقارب کو دیکھا۔ ان لوگوں نے موت کے بعد کی زندگی میں ان لوگوں کو خوش آمدید کہا۔
فرانس کی خاتون ورجنی آر نے بتایا کہ ”ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو کر جب میں موت کے منہ میں گئی تو میرے چھوٹے بھائی نے میرا استقبال کیا، وہ 12سال کی عمر میں ہی انتقال کر گیاتھا۔ مرنے کے بعد میں ایک سفید رنگ کی روشنی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ یہ ایک طرح کی سرنگ تھی جو روشنی سے نہائی ہوئی تھی اور میں اس میں سفر کر رہی تھی۔ اس سرنگ کے اختتام پر میرا چھوٹا بھائی مجھے ملا اور اس نے میرا ہاتھ تھام لیا۔ وہ مجھے دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔اسی اثناءمیں، میں نے ایک طاقتور آواز سنی جو مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ ”میں کیوں مرنا چاہتی ہوں“۔میں نے جواب دیا کہ میرے اس چھوٹے بھائی کے بعد زندہ رہنا میرے لیے مشکل ہے۔اس کے بعد میں واپس زندگی کی طرف لوٹ آئی۔“ رپورٹ کے مطابق کئی اور لوگوں نے بھی بتایا کہ حادثات میں عارضی موت کے بعد انہیں ان کے متوفی دادا، دادی یا دیگر کسی رشتے دار کی شکل نظر آئی۔