برائلر مرغی کا گوشت دیسی مرغی کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور بیماریوں سے پاک ہوتا ہے

سوال:

برائلر کو ایسا کیا کھلایا جاتا ہے جو ایک ماہ میں اتنا موٹا ہو جاتا ہے؟؟؟

جواب:

وہ لوگ جو برائلر تو کھاتے ہیں لیکن برائلر اور برائلر فارمنگ کے بارے میں نہیں جانتے انہیں اکثر تجسس رہتا ہے کہ برائلر کو پتا نہیں ایسا کیا کھلایا جاتا ہے جو ایک ماہ میں اتنا موٹا اور صحتمند ہو جاتا ہے.

اس سوال کا جواب دینے سے پہلے میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ برائلر کی گروتھ میں جن دو چیزوں کا زیادہ عمل دخل ہے ان میں سے ایک اس کی وارثتی اہلیت ہے جلدی وزن حاصل کرنے کی اور دوسری چیز اس کی خوراک ہے.

برائلر میں جلدی وزن حاصل کرنے کی اہلیت کیسے پیدا ہوئی؟؟

اس مقصد کے لئے دو ایسی دیسی نسلوں کا کراس کرایا گیا جن میں زیادہ وزن کرنے کی قدرتی اہلیت تھی.

اس سے جو نسل حاصل ہوئی اس کے مزید ایسے کراس کروائے گئے جس کا نتیجہ برائلر ہے.

یہ ایک فطری عمل سے بنا ہے جس میں جلدی وزن حاصل کرنے والے جینز کو غالب کیا گیا ہے.

رہی بات اس کی خوراک کی تو یقین مانیے یہ دیسی مرغ سے کہیں زیادہ صاف ستھری خوراک کھاتا ہے. دیسی مرغ کیڑے مکوڑے کچھ نہیں چھوڑتا، گندگی میں بھی چونچ مارتا ہے اور دیسی مرغ کو متوازن خوراک پوری زندگی نہیں ملتی.

جبکہ برائلر کی ایک ایک دن کی غذائی ضروریات پر تحقیق ہوئی ہے اور اسے اس کے مطابق خوراک دی جاتی ہے. اس کی خوراک کے اہم اجزاء میں شامل ہے مکئی، سویابین، چاول اور اس کی زندگی کے ہر دن کی ضرورت کے مطابق وٹامنز، منرلز اور امائنو ایسڈز. مجھے بتائیں کہ اتنی متوازن خوراک کس دیسی مرغ کو نصیب ہوتی ہے؟؟

ایک تحقیق کی گئی یہ دیکھنے کے لئے کہ جدید برائلر اب جو اتنی جلدی وزن کرتا ہے اس میں کس چیز کا رول ذیادہ ہے؟ اس میں بہتر کی گئی وراثتی اہلیت کا یا جدید تحقیق کے مطابق تیار کی گئی خوراک کا… اس مقصد کے لئے دو گروپ بنائے گئے.

پہلے گروپ میں برائلر کے پرانے سٹرین کو جدید خوراک دی گئی اور دوسرے گروپ میں برائلر کے نئے سٹرین کو پرانے فارمولوں والی خوراک دی گئی.
نتائج حیران کن تھے.

برائلر کے نئے سٹرین نے پرانے خوراک کے فارمولے پہ بھی زیادہ وزن کیا جبکہ جدید فارمولے کے مطابق بنی خوراک کھانے والے برائلر کے پرانے سٹرین نے اتنی ہی مدت میں کم وزن کیا. اس سے ثابت ہوتا ہے کہ برائیلر کے جلدی وزن حاصل کرنے میں ذیادہ عمل دخل اس کی بہتر کی گئی وراثتی اہلیت کا یے نا کہ اس کو کھلائی جانے والی خوراک کا.

انٹرنیٹ پہ آپ کو جو پڑھنے کو ملتا ہے کہ برائلر کو ہارمون، سٹیرائیڈ یا خطرناک اجزاء کھلائے جاتے ہیں، یہ منفی پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہی…..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں