کبھی کبھی کوئی ایسی بات یا واقعہ رونما ہو جاتا ہے جس کی اصل حقیقت کا ہمیں پتا ہی نہیں ہوتا اور بات بتانے والا بھی اصل بات ہمیں نہیں بتاتا اور اصل بات کو چھپا کر کوئی اور ہی کہانی سناتا ہے ۔بات اور واقعہ کی اصلیت پتا نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھر خراب ہو جاتے ہیں کیونکہ بدگمانی اور شک دونوں ہی گھر کے دشمن ہے کیونکہ ہمارے گھر میں فساد کی اصل وجہ بدگمانی اور شک ہوتا ہے اگر کوئی بات یا واقعہ کی حقیقت کا آپ کو علم نہیں اور اس بات یا واقعہ کی حقیقت ک جاننا چاہتے ہیں
تو اس سلسلے میں آپ قرآں پاک کی اس آیت کا سہارا لے غیب کا علم صرف اللہ کی ذات کو ہے لیکن اس کے کلام کے ذریعہ جب ہم اللہ سے مدد مانگتے ہیں تو اللہ اس بندہ پر اس واقعہ کے راز کو کھول دیتا ہے جس کا اس بندے نے سوال کیا ہوتا ہے ۔ ااس کی مدد سے ہم اس بات یا چھپے ہوئے واقعات کا علم حاصل کر سکتے ہیں اور خواب میں اللہ اس کے متعلق آگاہی عطا کرتے ہیں اور یوں سک اور بد گمانی سے بچا جا سکتا ہے ۔
عشاء کی نماز کے بعد باوضو ہو کر سورت ملک کی آیت نمبر 13 کو 101 بار پڑھیں اس کے بعد کسی سے بات کئے بغیر سو جائیں گا ان شاءاللہ خواب میں سب حقیقت ظاہر ہو جائے گی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ تم دوسروں کے متعلق بد گمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے تم کسی کی کمزوری کی ٹوہ میں نہ را کرو، اور جاسوسوں کی طرح رازدارانہ طریقے سے کسی کے عیب معلوم کرنے کی کوشش بھی نہ کیا کرو ۔