ایسے کھانے جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتے ہیں، دل کے وال بند اور ہارٹ فیل ہونے سے بچاتے ہیں

یہ ۱۵ ایسی قدرتی غذائیں جو آپ کے دل کو تندرست رکھتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔
مچھلی :
سالمن ، میکیرل ، ہیرنگ اور ہیڈوک مچھلی کی اقسام جو کے خون میں چکنائی کو کم کرتی ہے اور اس کے ساتھ جسم میں موجود دوسرے مادے جو دل کے دورے کا سبب ہو ان میں نمایا کمی کرتی ہے ۔

اس کا ہفتہ میں دو دفعہ استعمال اچھی صحت کی ضامن ہے ۔
دلیہ :
دلیہ میں موجود ریشہ خون میں چکنا ئی کو کم کرنے میں بے حد مؤثر ہے اس کے ساتھ نظام ہضم کو بہتر بنانے میں موٹا دلیہ بے حد مفید ہے ۔

بیری
بلیو بیری اور سٹرابری دونوں کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے اور حد اعتدال میں رکھنے کے لئے بے حد مفید ہے اور اس کے خون کے بند شریانوں کو کھولنے میں ایک دوا کے طور پر اس ا استعمال کیا جاتا ہے ۔

سیاہ چاکلیٹ
یہ خون کی رفتار کو معتدل رکھتا ہے اور اس کے ساتھ خون کا پتلا رکھنے میں بہتر کردار ادا کرتا ہے

خشک میوہ جات
اس کے اندر پروٹین اور ریشہ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اس کے ساتھ اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو خون کو پتلا رکھتا ہے

زیتون کو تیل
زیتون کا تیل چند چمچ استعمال کریں اور جسم میں شوگر اور کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے سے روکیں

سبز قہوہ
سبز قہوہ خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے روکتا ہے اور اس کا روزانہ استعمال ہاضمہ کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بے حد مؤثر ہے

گوبھی
ایک عام سبزی جس میں معدنیات وٹامنز کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو دل کو متحرک اور خون کی گردش کو متوازن رکھنے میں بے حد مدد گار ہوتی ہے

ناشپاتی
اس کا استعمال خون میں چکنائی کی مقدار کو کم کرتا ہے اس کے ساتھ وزن کو کم کرنے میں مدد گار ہے

انار
اس میں تبخیر مادوں کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے ساتھ دوران خؤن کو روا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور خون میں سرخ ذرات کی تعداد کو بڑھاتا ہے

دار چینی
اس کا استعمال دل کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور چکنا ئی کی سطح کم رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے اور اس کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے

تربوز
تربوز میں موجود پانی کی کثیر مقدار دل کے رگوں کو مضبوط بناتا ہے اور اس کے ساتھ خون کی گردش کو متوازن رکھتا ہے

لہسن
اس کا استعمال دل کی شریانوں میں موجود فاسد مادوں کو باہر نکالتا ہے اور چکنا ئی کی وجہ سے بننے والے مسائل کو ختم کرنے میں بے حد مفید ہے

سیب
اس میں ریشہ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو دل کو صحت مند رکھتا ہے یہ خون کےدورانیہ اور گردش کو ٹھیک رکھتا ہے، جاری ہے۔

اور اس کا استعمال انار کے مقابلہ میں سستا اور اچھا نعنم البدل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں