سعودی حکومت کی حراست میں ولید بن طلال سمیت دیگر شہزادوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کس حالت میں رکھا گیا ہے ؟ دیکھ کر کسی کو آنکھوں پر یقین نہ آئے

کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں زیرحراست سعودی کھرب پتی ولید بن طلال اور دیگر شہزادوں کو گرفتار کرنے کے بعد دارالحکومت ریاض کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں رکھا گیا۔ فائیوسٹار ہوٹل کو جیل میں تبدیل کرنے کی خبر سے ظاہر ہو رہا تھا کہ ان شہزادوں کو یہاں ہر آسائش میسر ہو گی لیکن اب ان کی اس ہوٹل سے ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان کھرب پتی افراد اور شہزادوں کو ہوٹل کے ایک ہی حال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے سونے کے لیے فرش پر ہی گدے بچھائے گئے ہیں۔

منظرعام پر آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ تمام افراد فرش پر ایک قطار میں بچھائے گئے گدوں پر کمبل اوڑھے استراحت فرما ہوتے ہیں۔ان کے چہرے اگرچہ نظر نہیں آ رہے لیکن ذرائع نے میل آن لائن کو بتایا ہے کہ تصویر میں موجود افراد میں شہزادہ ولید بن طلال بھی موجود ہیں جو مشرق وسطیٰ کے امیر ترین شخص ہیں اوردنیا بھر میں ان کا شمار چند بڑے کھرب پتیوں میں ہوتا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے کئی شہزادوں، وزراءاور امراءکو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف اس بڑی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ ”مجھے سعودی عرب کے شاہ سلمان اور شہزادہ ولی عہد پر مکمل اعتماد ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سے کچھ کئی سالوں سے اپنے ملک کو لوٹ رہے تھے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں