پاکستان میں امیر اور غریب کی تفریق کئی مواقعوں پر نظر آتی ہے اور بالخصوص گھروں میں کام کرنے والے افراد کیساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا تو معمول کی بات ہے۔
سوشل میڈیا پر کبھی کسی خاندان کی طرف سے ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے اپنے نوکروں کو الگ بٹھانے کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی انہیں زمین پر بٹھا کر کھانا کھلانے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔
گاڑی میں سفر کی بات ہو تو بھی انہیں سیٹ پر بٹھانے کی بجائے ڈگی میں بٹھا دیا جاتا ہے کیونکہ وہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نوکر جو ہوتے ہیں۔ اب ایک اور افسوسناک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے اور جو بھی ”انسان“ اسے دیکھتا ہے وہ غصے سے آگ بگولہ ہو جاتا ہے۔
یہ تصویر لاہور میں واقع فالکن سوسائٹی پارک کے باہر لگے ایک بورڈ کی ہے جس پر واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ ”یہاں نوکروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔“
یہ بورڈ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان میں دو قومیں بستی ہیں، ایک امیر اور ایک غریب،جبکہ یہاں غریب کی کوئی اوقات نہیں ہے۔
سب انسان برابر ہیں لہذٰا کسی کہ شھوٹا بڑا نہیں سمجھنا چاہیے۔