کالم نگار مبشر لقمان نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ذاتی مفاد کے لئے اراکین اسمبلی کو قومی خزانے سے اربوں روپے کی رشوت دی ۔ 62-63کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ حکمرانوں کی من مانیوں میں اخلاقی رکاوٹ بھی حائل نہ ہو سکے اور خود میاں صاحب جمہوریت کے لئے آنسو بہا رہے ہیں ۔
نواز شریف نے ملک کی سلامتی کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ کلبوشن جادیو کو بچانے کے لئے سجن جندال سے ذاتی بزنس کیا ۔ نواز شریف کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ نواز شریف خود اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لے کر جہاں تک پہنچے ہیں ۔ لیکن 2013میں بھی نواز شریف کومینڈیٹ اس لئے دیا گیا تھا کہ ملک کے لئے بہتر پالیسی بنائیں لیکن نواز شریف قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں ۔