نواز شریف جاتی امرا میں موجود، مولانا طارق جمیل نے بھی تیاری کرلی

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آج (پیر کو) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل سالانہ اجتماع کے سلسلے میں رائیونڈ موجود ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے گھر جاتی امرا میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کچھ ہی دیر میں سابق وزیر اعظم سے ان کے گھر پر ملاقات کرنے کیلئے جائیں گے ۔ ملاقات میں سیاسی و مذہبی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری جانب مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر بھی جاتی امرا پہنچ گئے ہیں ، وہ بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری منیر سے ملاقات میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں