کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مردوں اور خواتین دونوں کی گردنوں میں حنجری ابھار یا ایڈمز ایپل ہوتا ہے مگر صنف کرخت میں وہ بہت زیادہ نمایاں ہوتا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟
یہ عضو جسم میں تھائی رائیڈ گلینڈ کے بالکل اوپر موجود ہوتا ہے اور اسے تھائی رائیڈ کارٹیلیج بھی کہا جاتا ہے۔
مگر سوال وہی ہے کہ یہ مردوں میں زیادہ ابھرا ہوا کیوں ہوتا ہے ؟ تو اس کا جواب ہے مردوں کی کرخت آواز۔ جی ہاں واقعی مردوں کی آواز یا وائس باکس زیادہ بڑے ہوتے ہیں جو اس حنجری ابھار کو زیادہ نمایاں کردیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مرد حضرات زیادہ نچلے سر میں آواز نہیں نکال سکتے۔ بچپن میں لڑکوں اور لڑکیوں میں تھائی رائیڈ کارٹیلیج کا حجم ایک جیسا ہوتا ہے مگر بلوغت کو چھونے کے بعد اس مین تبدیلیاں آنے لگتی ہیں۔ لڑکوں میں یہ زیادہ نمایاں ہوجاتا ہے جبکہ ان کی آواز بھی ایک ہارمون testosterone لیول بڑھنے سے بدلتی ہے۔
مگر اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ بنیادی طور پر کچھ نہیں، کان یا ناک میں اس طرح کی کرکری ہڈی کی طرح گردن میں بھی بس یہ موجود ہوتی ہے۔
کچھ مردوں میں تو یہ بہت زیادہ ابھری ہوئی ہوتی ہے مگر اس سے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
مردوں میں تو اس کے لیے شرمندگی اسی وقت ہوسکتی ہے جب وہ کچھ زیادہ ہی گلا پھاڑ کر بولنے لگے ورنہ اس سے ہٹ کر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہاں نروس مردوں میں یہ کچھ زیادہ حرکت کرتا نظر آتا ہے جس پر کنٹرول بھی نہیں ہوتا۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی