دھند ہی دھند !! محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، عوام تیاری کرلے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں میں تاخیرکے باعث نومبراوردسمبرمیں دھندکاسلسلہ جاری رہے گا جبکہ نومبر کے وسط سے دسمبر کے آخرتک گہری دھند کاامکان ہے ،اسموگ اوردھندآنکھوں اورگلے کی بیماریوں کا موجب بن سکتے ہیں جبکہ سانس میں تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے۔جمعہ کو محکمہ موسمیات نے نومبر اوردسمبرمیں موسم سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہبارشوں میں تاخیرکے باعث نومبراوردسمبرمیں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،نومبر کے وسط سے دسمبر کے آخرتک گہری دھند کاامکان ہے ۔پنجاب اوربالائی سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،خیبرپختونخوا کے وسطی اورزیریں علاقوں میں بھی دھند پڑیگی، اسموگ اوردھند آنکھوں اورگلے کی بیماریوں کا موجب بن سکتے ہیں ،اسموگ سانس میں تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ کی صورتحال زرعی سرگرمیوں کوبھی متاثر کرسکتی ہےدھند اور سموگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیںپنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشن کو بھی بند کیا گیا۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں دھند اور سموگ شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، لوگ تیزی سے گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ادھر قصور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، ساہیوال، ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کی شدت کم نہ ہوسکی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں دھند اور سموگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں