اچانک اعضاء کا سو جانا، کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟

جب آپ بہت دیر تک بیٹھے رہیں تو آپ کے پاؤں اچانک سے سو جاتے ہیں یا بہت دیر تک اپنا ہاتھ سر کے نیچے رکھے رہنے سے آپ کے ہاتھ سو جاتے ہیں۔ پھرجب آپ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو حرکت دینا چاہتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو ہر جگہ سوئیاں چبھ رہی ہیں۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ ہمارے جسم میں مختلف رگیں موجود ہوتی ہیں جوکہ دماغ اور دیگر اعضاء سے جڑی ہوتی ہیں۔ ان رگوں کے ذریعے خون کی روانی چلتی رہتی ہے۔ جب آپ مسلسل کئی گھنٹوں تک ایک ہی طریقے سے بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کی رگوں سے خون کا دورانیہ روک جاتا ہے۔ جس کے باعث آپ کے ہاتھ اور پاؤں سو جاتے ہیں یا سن ہوجاتے ہیں اوراعضاء کے سوجانے کے بعد آپ کو اپنے پاؤں ، ہاتھ یا دیگر اعضاء میں سوئیاں محسوس ہوتی ہیں۔

جب رگوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے تو رگیں صحیح طور پر خون کو ترسیل نہیں کرپاتیں، جس کے بعد آپ کو پاؤں اور ہاتھ کے سوجانے جیسی شکایت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔جب آپ کے اعضاء سوجاتے ہیں تو اس دوران اعضاء پر چبھنے والی سوئیاں بہت تکلیف دیتی ہیں لہذا آپ جلدی سے رخ تبدیل کرکے دوسرے رخ پر بیٹھ کے اپنے اعضاءکو نارمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا عمل کرنے سے آپ کے خون کا دورانیہ صحیح ہوجاتا ہے اور آپ کے اعضاء دوبارہ نارمل ہوجاتے ہیں۔زیادہ دیر ایک ہی رخ پر بیٹھنے سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے آپ کی رگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ اگر آپ کا دیر تک بیٹھے رہنے کا کام ہے تو آپ چند منٹ کے بعد تھوڑی چہل پہل کرلیا کریں، کیونکہ ا س سے ایک تو آپ کے اعضاء سوئیں گے نہیں ،دوسرا آپ بھی تھوڑی تھوڑی چہل قدمی سے ایکٹو رہیں گے۔..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں