یہ چھوٹی سے پڑیا جسے آپ پھینک دیتے ہیں۔۔جان لیجئے کہ اصل میں کتنے کام کی چیز ہے

یہ چیزوں کو نمی سے محفوظ رکھنے والی پڑیا (سلیکا بیگ) دواﺅں، جوتوں یا دیگر اشیاءکے ڈبوں کے اندر ملتی ہے جس کو اکثر افراد بیکار سمجھ کر کوڑے میں پھینک دیتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سلیکا بیگ کتنا فائدہ مند ہے؟

درحقیقت ان بیگز کے اندر سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانے سے موجود ہوتے ہیں جو اپنے ارگرد موجود کسی بھی چیز کو خشک کردیتے ہیں۔

یہ دانے زہریلے تو نہیں ہوتے مگر ان کو کھانا نقصان دہ ہوتا ہے لہذا بچوں سے دور رکھنا تو ضروری ہے تاہم اس کو دیگر مقاصد کے لیے ضرور استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

ان کو اپنے سفری بیگز کے اندر ڈال دیں تو یہ بیکٹریا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کسی بری بو کو بھی دور کردیتے ہیں۔

اسی طرح یہ پانی میں گر جانے والے موبائل فونز کو بھی بچانے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس حوالے سے یہ بیگز چاول سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے ان بیگز سے بھرے جار میں ڈال دیں تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اس کا ایک اور فائدہ پرانی تصاویر کو محفوظ کرنا ہے، اکثر تصاویر وقت کے ساتھ خراب ہونے لگتی ہیں تاہم کچھ سلیکا بیگز پرانی تصاویر کے ڈبے میں رکھ دیں تو وہ انہیں تنزلی یا خراب ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

اسی طرح ونڈ اسکرین کے ساتھ ان بیگز کو رکھ کر آپ اس پر دھند جمنے سے روک سکتے ہیں۔

یہ بیگز ریزر بلیڈ کی زندگی بھی بڑھاتے ہیں بس ریزر کو کچھ بیگز کے ساتھ کسی ڈبے میں رکھ دیں تو وہ بلیڈ میں موجود نمی کو چوس لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں